رضا قائم خانی نے ادارہ ترقیات میں اپنی حکومت قائم کر لی
شیئر کریں
(رپورٹ :جوہر مجید شاہ) ادارہ ترقیات کراچی سپریم کورٹ کی حکم عدولی وہ بھی ڈنکے کی چوٹ پر دوہرے چارج کے ساتھ او پی ایس زدہ افسر رضا قائم خانی نے ادارے پر اپنی حکومت قائم کر لی ڈائریکٹر ریکوری و ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ کے اہم ترین عہدے پر براجمان۔ ادھر انتہائی باوثوق و ادارتی زرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق رضا قائم خانی کا تعلق کے ایم سی کے محکمہ باغات سے تھا موصوف نے عدالتی احکامات کے باوجود تا حال اپنے( پیرینٹس) ڈپارٹمنٹ کو واپسی کی رپورٹ پیش نہیں کی جو عدالتی احکامات کی حکم عدولی ہئے دوسری جانب ادارتی زرائع بتاتے ہیں کہ محکمہ ریکوری اور لینڈ کے ملازمین کو خلاف ضابطہ رات 11 نجے تک میٹنگ کے نام پر روکا جاتا ہئے ادارتی زرائع بتاتے ہیں کہ موصوف خود کو ڈی جی سمجھتے لگیں ہیں ملازمین کو رات دیر گئے تک روکنا نہ صرف قانون بلکہ سندھ حکومت کی جانب سے (کورونا) کے تحت نافز کردہ ایس او پی کی بھی کھلی خلاف ورزی ہئے یاد رہئے موصوف کے بارے میں ادارتی ذرائع نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ رضا قائم خانی انکروجنٹ کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں چکیں ہیں۔اس دوران انھوں نے اپنے عہدے اور حاصل شدہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے خوب مال بنایا اور ادارے کو کروڑوں روپے کا چونا لگایا موصوف نے آمدنی کی مد میں حکومت سندھ اور ادارے کو لاکھوں کا ٹیکہ لگایا ادھر زرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق موصوف کا حیدر آباد قاسم آباد میں ہزار گز سے زائد زمین پر قائم انکآ زاتی شادی ہال ہے۔