میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کردی ۔ پیر کو وزیراعظم آفس سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کو موجودہ میعاد کی تکمیل کے بعد 3 سال کیلئے دوبارہ پاک فوج کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔بیان کے مطابق آرمی چیف کی مدت میں توسیع کا فیصلہ خطے کے سیکورٹی ماحول کے تناظر میں کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر 2016 پاک فوج کی قیادت سنبھالی تھی اور انہوںنے رواں سال نومبر میں ریٹائر ہونا تھا،مدت ملازمت میں توسیع کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ نومبر 2022تک پاک فوج کے سربراہ رہیں گے ۔یاد رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کی کمان سنبھالنے سے قبل جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں انسپکٹرجنرل آف ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن تعینات رہے، یہ وہی عہدہ ہے جو آرمی چیف بننے سے قبل جنرل راحیل شریف کے پاس بھی تھا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ آرمی کی سب سے بڑی 10 ویں کور کو کمانڈ کرچکے ہیں، جو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی ذمہ داری سنبھالتی ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کینیڈین فورسز کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج (ٹورنٹو)، نیول پوسٹ گریجویٹ یونیورسٹی مونٹیری (کیلی فورنیا)، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے 16 بلوچ رجمنٹ میں 24 اکتوبر 1980 کو کمیشن حاصل کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں