میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہاجرین کے نام پرمسلمانوں کوگرفتارکرنے کی بھارتی سازش بے نقاب

مہاجرین کے نام پرمسلمانوں کوگرفتارکرنے کی بھارتی سازش بے نقاب

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

امریکی میڈیا نے بھارت میں مسلمانوں کودبانے کی گھناؤنی سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مہاجرین کے نام پرمسلمانوں کوحراست میں لینے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں،ہزاروں افراد کو غیر قانونی تارکین وطن قراردے کر حراست میں لیا جاچکاہے، جبکہ زیر حراست افرادمیں بھارتی فوج کے سابق مسلمان اہلکار بھی شامل ہیں۔آسام میں مودی کے مخالفین کوگرفتارکیاجارہاہے جبکہ مودی سرکارمذہب کی تبدیلی کیخلاف بھی بل پیش کرنے جارہی ہے۔تاریخ کی نصابی کتابوں سے بھی مسلمانوں کو نکالا جا رہا ہے، بھارت میں کئی ریاستوں کو خصوصی حیثیت حاصل ہے لیکن کشمیر کا انضمام صرف مسلم اکثریت ہونیکی بنا پرکیا گیا ہے۔امریکی ویب سائٹ کے مطابق مہاجرین کے نام پرمسلمانوں کوحراست میں لینے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں،ہزاروں افراد کو غیر قانونی تارکین وطن قراردے کر حراست میں لیا جاچکاہے، جبکہ زیر حراست افرادمیں بھارتی فوج کے سابق مسلمان اہلکار بھی شامل ہیں۔امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کے ان فاشسٹ اقدامات سے بھارت میں مسلمان خوف کا شکار ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق آسام میں ایک گھر کے کچھ افراد کو بھارتی اور مہاجر قراردے دیا گیاہے اور اب تک 35 لاکھ مسلمانوں سے بھارتی شہریت چھین لی گئی، مسلمان اپنے خاندان والوں سے الگ ہونے کے ڈرسے خودکشیاں کرنے لگے۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسام میں مودی کے مخالفین کوگرفتارکیاجارہاہے ،جبکہ مودی سرکارمذہب کی تبدیلی کیخلاف بھی بل پیش کرنے جارہی ہے۔تاریخ کی نصابی کتابوں سے بھی مسلمانوں کو نکالا جا رہا ہے، بھارت میں کئی ریاستوں کو خصوصی حیثیت حاصل ہے، لیکن کشمیر کا انضمام صرف مسلم اکثریت ہونیکی بنا پرکیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں