میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں4ہزار693 این جی اوزکی رجسٹریشن منسوخی تاحال نہ ہو سکی

سندھ میں4ہزار693 این جی اوزکی رجسٹریشن منسوخی تاحال نہ ہو سکی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

سندھ کابینہ میں3 اگست 2019کوہونے والے فیصلے کے باجود بھی 4ہزار693 این جی اوزکی رجسٹریشن منسوخی کا آغاز تاحال اب تک نہ ہو سکا سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ نے معاملے پر چپ سادھ لی مشکوک این جی اوز کی ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے انکشافات سامنے آ نے کے باجود بھی تمام تر تحقیقات سردخانے کی نذر کر دی گئیں دہشتگردی میں ملوث این جی اوز کی ملک دشمن سرگرمیاں زور و شور سے جاری تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے گذشتہ دنوںسوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت جاری کی گئیں تھی کہ وہ مشکوک این جی اوز کی فہرست تیار کریں اور فوری طور پر ان پر پابندی لگانے کو یقینی بنائیںجس پر فوری طور پر عملدر آمد کرتے ہوئے سوشل ویلفیئر انڈسٹریز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے 10592رجسٹرڈ این جی اوز کو اپنی سالانہ کارکردگی اور کوائف ایک مرتبہ پھر جمع کرانے کے نوٹس جاری کیے گئے تھے 7414 این جی اوز نے نوٹس کاجواب دینے کو ضروری قرار دیا، جبکہ 4693 این جی اوز نے نوٹس کو ردی کی ٹوکری کی نذر کر دیابعد ازاں سندھ حکومت کی جانب سے سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ جواب نہ دینے والی 4ہزار سے زائد این جی اوز کیخلاف سخت سے سخت کاروا ئیوں سمیت ان کی رجسٹریشن منسوخی کو یقینی بنائیں جس پر عملدر آ مد تاحال اب تک نہیں ہو سکا ہے تاہم مذکورہ این جی اوز کی فوری رجسٹریشن منسوخ نہ ہونے کی بنیادی وجہ محکمے میں کالی بھیڑوں کے قریبی عزیز و اقارب کے بڑی تعداد میں مشکوک این جی اوز سے منسلک ہونے کی بتائی جاتی ہے جنہیں تمام تر قوانین سے آزاد قرارا دے دیا گیا ہے محکمہ سماجی بہبود سندھ کے پاس10 ہزار سے زائد این جی اوز رجسٹرڈ ہیں جن میں سے4ہزارسے زائد این جی اوز کی رجسٹریشن کا ریکارڈ موجود نہیں ہے، تاہم پاکستان میں مشکوک این جی اوز کی ملک دشمن سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں جن کی روک تھام سے متعلق سندھ حکومت سنجیدگی اختیار کرنے سے گریزاںہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں