میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مقبوضہ کشمیر ،متحدہ اپوزیشن کاحکومت سے عالمی سطح پر بھرپور وکالت کا مطالبہ

مقبوضہ کشمیر ،متحدہ اپوزیشن کاحکومت سے عالمی سطح پر بھرپور وکالت کا مطالبہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

متحدہ اپوزیشن نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان مقبوضہ کشمیر کی عالمی سطح پر بھرپور وکالت کرے ،عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں ،اقوام متحدہ عالمی برادری مقبوضہ وادی سے کرفیو ختم کرائے،پاک فوج بھارت کی کسی مہم جوئی کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،اپوزیشن جماعتیں اور عوام کشمیر کے معاملہ پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں اپوزیشن جماعتوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور کیا ۔ اے پی سی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے تجویز دی کہ حکومت پاکستان مقبوضہ کشمیر کی عالمی سطح پر بھرپور وکالت کرے۔ اے پی سی نے کہاکہ ہمیں انڈیا کو کشمیر کا خصوصی اسٹیٹس ختم کرنیروکنے کیلئے سفارتی محاز پر پہلے سے تیار رہنا چاہیے تھا۔اے پی سی نے کہاکہ پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ ہے،تمام اپوزیشن کی جماعتیں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہیں۔اے پی سی نے کہاکہ حکومت کریڈٹ لینے کی بجائے کشمیر پر عملی اقدامات کرے،اقوام متحدہ عالمی برادری مقبوضہ وادی سے کرفیو ختم کرائے۔اے پی سی کے مطابق حکومت نے کشمیر پر مشترکہ اجلاس میں غیر سنجیدگی دکھائی،مسئلہ کشمیر پر پاکستان انڈیا اور کشمیری فریق ہیں۔اے پی سی کے مطابق اپوزیشن جماعتیں اور عوام کشمیر کے معاملہ پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں،پاک فوج بھارت کی کسی مہم جوئی کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ کشمیر پر قوم سے مسلسل جھوٹ بولا جا رہا ہے، پارلیمنٹ اور سیاسی پارٹیوں کو کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بریف نہیں کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں