میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹرمپ انتظامیہ نے متعدد پاکستانی ڈاکٹروں کی ویزا درخواستیں مسترد کردیں

ٹرمپ انتظامیہ نے متعدد پاکستانی ڈاکٹروں کی ویزا درخواستیں مسترد کردیں

منتظم
اتوار, ۲۰ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

ہر سال امریکا میں ہزاروں نئے ڈاکٹروں کی ضرورت ہوتی ہے تاہم اس سال پاکستانیوں کی درخواستیں مسترد کی گئیں
اس سال ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امریکا میں کام کرنے کے لیے متعدد پاکستانی ڈاکٹروں کی ویزا درخواستوں کو مسترد کیا گیا ہے ۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں مقیم ایک پاکستانی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ امریکا میں کام کرنے کے لیے جے ۔ ون ویزا کی درخواست دینا ہوتی ہے ، اور اس وقت امریکا میں کام کرنیو الے ڈاکٹروں میں سے دو تہائی کا تعلق بیرون ممالک سے ہے ۔اس کا مطلب ہے کہ ہر سال امریکا میں ہزاروں نئے ڈاکٹروں کی ضرورت ہوتی ہے ۔ تاہم اس سال پاکستان سے ویزا کی درخواستیں دینے والے متعدد ڈاکٹروں کی درخواستیں مسترد کی گئی ہیں ۔سال 2015 تک 12ہزار سے زائد پاکستانی ڈاکٹرز مختلف امریکی اسپتالوں میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں