میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاناما کیس،نیب کا جے آئی ٹی اراکین کے بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ

پاناما کیس،نیب کا جے آئی ٹی اراکین کے بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ

منتظم
اتوار, ۲۰ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

نیب نے نواز شریف اور ان کے گھر والوں کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے سے قبل جے آئی ٹی کے ارکان کے بیان لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں سپریم کورٹ کو درخواست دے دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جے آئی ٹی اراکین کا بیان ریکارڈ کرنے کی متفرق درخواست سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کئے گئے نگران جج جسٹس اعجاز الاحسن کو دی گئی جس میں کہا گیاکہ ریفرنس دائر کرنے سے پہلے جے آئی ٹی اراکین کا بیان ریکارڈ کرنا چاہتے ہیں اس سلسلے میں جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء سے رابطہ کیا گیا جس پر انہوں نے اس حوالے سے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی تجویز کی۔واجد ضیا کی تجویز پر فاضل جج نے استدعا کی کہ جے آئی ٹی اراکین کو نیب کے تفتیشی افسر کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا جائے۔واضح رہے کہ سرپیم کورٹ نے 28 جولائی کو اپنے فیصلے میں نیب کو 6 ہفتوں میں شریف خاندان اور دیگر افراد کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں