سول اسپتال کراچی کا نام ڈاکٹررتھ فاؤ سول اسپتال رکھنے کا اعلان
منتظم
اتوار, ۲۰ اگست ۲۰۱۷
شیئر کریں
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان میں جذام کے خاتمے کے لیے شب و روز محنت کرنے والی ڈاکٹررتھ فاؤ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کراچی کے سول اسپتال کو ان کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق حکومت سندھ نے سول اسپتال کراچی کا نام ڈاکٹررتھ فاؤ سول اسپتال رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیف سیکرٹری سندھ کو اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کرنے کے احکامات دیئے ہیں ۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈاکٹررتھ فاؤ سندھ اور پاکستان کا فخر تھیں ۔