میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایلسٹر کک نے ہیڈن اور چندرپال کو پیچھے چھوڑ دیا

ایلسٹر کک نے ہیڈن اور چندرپال کو پیچھے چھوڑ دیا

منتظم
اتوار, ۲۰ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

انگلش ٹیم کے اسٹار اوپننگ بیٹسمین ایلسٹر کک نے ٹیسٹ کرکٹ کی سنچریوں کی تعداد میں آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن اور ویسٹ انڈیز کے شیونارائن چندرپال کو پیچھے چھوڑ دیا ۔انگلش بیٹسمین نے ہوم سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں کالی آندھی کے باولرز کی خوب دھنائی کی اور اسکور بورڈ پرڈبل سنچری سجادی،وہ 213 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں ۔برمنگھم میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز بھی ایلسٹر کک نے عمدہ کھیل پیش کیا اور وکٹ کے چاروں طرف خوبصورت اسٹروکس لگائے۔انگلش اوپنر نے اپنے کیرئیر میں 32 سنچریاں اسکور کیں ،اس طرح وہ طویل دورانیے کی کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے والے 11 بیٹسمین بن گئے ہیں ۔ٹیسٹ کی تاریخ میں زیادہ سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 51 سنچریاں بنا رکھی ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں