میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بارسلونا حملوں میں مراکشی شہری ملوث،پانچ کو ہلاک کردیاگیا

بارسلونا حملوں میں مراکشی شہری ملوث،پانچ کو ہلاک کردیاگیا

منتظم
اتوار, ۲۰ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے دو حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہو گئی ،پولیس
ہسپانوی پولیس نے کہاہے کہ کیمبرلز میں ہونے والے ایک اور دہشت گرد حملے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے کم از کم پانچ مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردں میں سے چار کی شناخت کی گئی ہے۔ جن میں سے تین مراکش کے شہری بتائے جاتے ہیں ۔عرب ٹی وی کے مطابق بارسلونا پولیس نے مشتبہ حملہ آوروں کی جاری کردہ شناخت میں تین مراکشی باشندے بتائے ہیں ۔ ان میں 17 سالہ موسیٰ اوکبیر، 18 سالہ سعید علا اور 24 سالہ محمد ھشامیی شامل ہیں ۔ یہ تینوں مراکش میں ریبول کے علاقے کے رہنے والے ہیں ۔ پولیس ان کے یک بائیس سالہ ساتھی یونس ابو یعقوب کو تلاش کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق سپین میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے دو حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔ تیرہ افراد بارسلونا میں ہونے والے حملے میں مارے گئے تھے جبکہ کیمبرلز حملے میں زخمی ہونے والی خاتون بھی دم توڑ گئیں ہیں ۔حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ایک دوسرا حملہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے دھماکہ خیز مواد سے لیس بیلٹس پہنی ہوئی تھیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں