میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہمارے حاجیوں کی سلامتی کے معاملے پر تشویش ہے، قطری وزیرخارجہ

ہمارے حاجیوں کی سلامتی کے معاملے پر تشویش ہے، قطری وزیرخارجہ

منتظم
اتوار, ۲۰ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

قطری زائرین بارڈرکے راستے پہنچنا شروع ،گزشتہ روز 120افرادپہنچے،سعودی میڈیا
قطرکی حکومت نے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے والے قطری شہریوں کی سلامتی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ سعودی حکومت نے قطری حاجیوں کے لیے سرحد کھولنے کا اعلان کیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان ثانی نے ناروے کے دورے کے دوران کہا کہ اْن کے شہریوں کی سکیورٹی سے متعلق سعودی وزارت مذہبی اْمور سے کیے گئے سوالات کا جواب ابھی تک نہیں ملا۔قطری وزیر خارجہ نے ایک نیوز کانفرنس میں کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سعودی میڈیا کی حالیہ تنازعے میں رپورٹنگ کی زبان اور لب و لہجہ قطری عوام کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں جس پر ہماری حکومت کو بہت تحفظات ہیں ۔قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ اْن کے جو شہری اس وقت سعودی سرحد میں داخل ہو رہے ہیں ، اْن کی حفاظت کی ذمہ داری ریاض حکومت پر عائد ہوتی ہے۔دوسری جانب سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق قطری حاجی زائرین سعودی عرب پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔ سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی کی نشریات میں بتایا گیا کہ سلوا بارڈر کے راستے ایک سو بیس قطری حاجی ملک میں داخل ہوئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں