اشتعال انگیز تقریر کیس؛ بانی ایم کیو ایم و دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری
منتظم
اتوار, ۲۰ اگست ۲۰۱۷
شیئر کریں
عدالت نے فاروق ستار اور عامر خان کی عبوری ضمانت میں 14ستمبر تک توسیع کردی
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر سے متعلق مقدمات میں بانی ایم کیو ایم سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔ہفتہ کوکراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر ایم کیو ایم کے بانی اور خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر کے وارنٹ جاری کردیئے جبکہ فاروق ستار اور عامر خان کی عبوری ضمانت میں 14ستمبر تک توسیع کردی۔عدالت نے فاروق ستار ،مئیر کراچی سمیت تمام ملزمان کو مقدمات کی نقول فراہم کردی ہیں ۔ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔