میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کے 74 محکموں کیلئے سوا 19 کھرب مختص

سندھ حکومت کے 74 محکموں کیلئے سوا 19 کھرب مختص

ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

حکومت سندھ نے 74 محکموں و اداروں کیلئے نئے مالی سال کا غیر ترقیاتی بجٹ مختص کردیا محکموں و اداروں کے لیے 19 کھرب 12 ارب 35 کروڑ 91 لاکھ 96 ہزار روپے رکھے گئے ہیں سندھ حکومت نے نئے مالی سال کیلئے پینشن کی مد میں دو کھرب ساٹھ ارب سے زائد رقم مختص کردی پولیس کیلئے ایک کھرب تریسٹھ ارب اناسی کروڑ اکتیس لاکھ سولہ ہزار روپے سبسڈیز پرایک کھرب سولہ ارب پانچ کروڑ چالیس لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ بلدیاتی اداروں پر ایک کھرب ساٹھ ارب روپے صحت کی سہولیات کے لئے دو کھرب ستاسی ارب پچھتر کروڑ چیاسٹھ لاکھ چوبیس ہزار روپے پرائمری ایجوکیشن پر ایک کھرب چھتیس ارب بائیس کروڑ انتیس لاکھ چورانوے ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں قرضوں کی ادائیگی اور سود پر تیراپن ارب بانوے کروڑ چھ لاکھ اکیانوے ہزار روپے ہائر ایجوکیشن پر پینتیس ارب ایک کروڑ چار لاکھ اناسی ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں تمام محکموں و اداروں کو غیرترقیاتی بجٹ کا کوڈ بھی جاری کردیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں