میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک لبیک،حکومت کے مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم

تحریک لبیک،حکومت کے مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم

ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

تحریک لبیک پاکستان کا اسلام آباد میں فیض آباد کے مقام پر دھرنا ختم کرانے کے حوالے سے حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، تحریک لبیک کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہر فورم پر فلسطین کیلئے آواز اٹھاتا رہے گا، اسرائیلی مصنوعات کو بلواسطہ یا بلاواسطہ روکا جائے گا۔واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف گزشتہ کئی روز سے فیض آباد کے مقام پر دھرنا دیا ہوا تھا۔ تحریک لبیک اور حکومتی وفد کے درمیان مذاکرات کرنے والوں میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ، آئی جی اسلام آباد اور اسلام آباد کی انتظامیہ شامل تھی۔پریس کانفرنس میں رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ اسرائیل، فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، ٹی ایل پی فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے دھرنے پر بیٹھی۔انھوں نے کہا کہ حکومت فلسطینی عوام کی مدد کیلئے کوششیں جاری رکھے گی، ایک ہزار ٹن خوراک اور دیگرسامان غزہ بھجوائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ 31 جولائی سے قبل امداد غزہ بھیجی جائے گی، غزہ پر حملہ کرکے اسرائیل دہشت گرد کے طور پر سامنے آیا، اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔رانا ثنا نے کہا کہ فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے جذبے کو سراہتے ہیں، اقوام عالم سے فلسطینیوں پر مظالم روکنے کامطالبہ کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں