میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خاتون افسر، بیوٹی پارلر کے اسٹاف میں جھگڑا، فوٹیج سامنے آگئی

خاتون افسر، بیوٹی پارلر کے اسٹاف میں جھگڑا، فوٹیج سامنے آگئی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی کے علاقے ڈیفنس بدر کمرشل میں بیوٹی پارلر کے اندر خاتون افسر اور اسٹاف کے درمیان جھگڑے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔محکمہ ریونیو میں تعینات خاتون ڈپٹی کمشنر سنیا شیخ اور بیوٹی پارلر کے عملے میں بالوں کے رنگ کی پیکنگ نہ دکھانے پر جھگڑا ہوا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔جھگڑے کے دوران بیوٹی پارلر کے مالک بلال صدیقی کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے سنیا شیخ کے بھائی کا سکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ سنیا شیخ کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں درج کر کے بیوٹی پارلر کے مالک بلال صدیقی کو گرفتار کر لیاہے۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ 3 روز قبل پیش آیا تھا، سنیا شیخ بیوٹی پارلر میں بالوں کو رنگ کروانے آئی تھی جہاں انہوں نے اسٹاف سے کہا کہ جو کلر آپ بالوں کو کر رہے ہیں اس کی پیکنگ دکھائیں، بالوں کے کلر کی پیکنگ نہ دکھانے پر تلخ کلامی ہوئی۔ایف آئی آر کے مطابق خاتون افسر نے بتایا کہ بیوٹی پارلر میں میری لیڈیز اسٹاف سے تلخ کلامی ہوئی، پارلر کا مالک آیا اور کہا کہ ان کو دھکے دے کر باہر نکالو، میں نے 15 پر فون کر کے پولیس منگوائی۔متن کے مطابق پولیس نے دونوں پارٹیوں کو تھانے چلنے کا کہا لیکن کچھ دیر میں میری بہنیں بھی پارلر میں آگئیں، میری بہنوں نے باہر جا کر بھائی کو بتایا کہ لیڈیز پارلر میں مرد بھی بیٹھے ہیں، میرے بھائی نے پولیس کو بتایا جس پر پولیس نے سب مردوں کو باہر نکال دیا۔درج مقدمے کے مطابق خاتون ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ میرا بھائی فرحان شیخ اپنے 2 گارڈز کے ساتھ ہم بہنوں کو دیکھنے اندر آیا، بیوٹی پارلر مالک نے فائرنگ کر کے سکیورٹی گارڈ کو زخمی کر دیا جو نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں