میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محرم الحرام ،کراچی میں 9 اور 10 کو ڈبل سواری پر پابندی

محرم الحرام ،کراچی میں 9 اور 10 کو ڈبل سواری پر پابندی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۰ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

محرم الحرام کے سلسلے میں سندھ بھر میں دفعہ 144نافد کر دی گئی ہے جبکہ 9اور 10محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ نے امن و امان سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق کراچی میں 9اور 10محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی کے حکم سے خواتین، بچوں، معذور افراد اور بزرگوں کو استثنا ہوگا۔محکمہ داخلہ کی جانب سے اسلحہ ساتھ لے کر چلنے کے تمام اجازت نامے بھی معطل کردیے گئے ہیں۔صوبے بھر میں محرم کے دوران اسلحہ لیکر چلنے پر پابندی عائد کی گئی ہے، قانون نافد کرنے والے اداروں کے علاوہ کسی کو اسلحہ لیکر چلنے کی اجازت نہیں ہے۔مجالس اور امام بارگاہ کے علاوہ 5 افراد سے زیادہ کھڑے ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ ہوٹلز اور عوامی مقامات پر وی سی آر اور فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں