میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
موٹروے کرپشن کیس، نیب نے احتساب عدالت حیدرآباد میں ریفرنس دائر کر دیا

موٹروے کرپشن کیس، نیب نے احتساب عدالت حیدرآباد میں ریفرنس دائر کر دیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۰ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

حیدرآباد سکھر موٹروے کرپشن کیس میں نیب نے احتساب عدالت حیدرآباد میں ریفرنس دائر کر دیا۔ریفرنس میں مٹیاری۔نوشہرو فیروز سیکشن کے منصوبے میں 5ارب 80کروڑ روپے کی خرد برد کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ریفرنس میں سابق ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشید، لینڈ ایکویزیشن افسر منصور عباسی اور بینک افسران سمیت 19ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ کیس میں 12 ملزمان گرفتار ہیں، جبکہ 5مفرور اور 2ضمانت پر ہیں۔احتساب عدالت میں جمع کرائے گئے ریفرنس میں بتایا گیا کہ ملزمان سابق ڈی سی مٹیاری، لینڈ ایکویزیشن افسر عاشق کلیری اور اسلم پیرزادہ کی نشاندہی پر مجموعی طور پر ایک ارب 80کروڑ روپے برآمد کئے گئے ہیں۔ملزم عاشق کلیری اور اخلاق شاہ نے ایک ارب 30کروڑ 10لاکھ روپے پلی بارگین کی درخواست دی ہے۔ عدالت نے مزید کارروائی کے لئے سماعت 7اگست تک ملتوی کر دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں