انٹر بورڈ کے چیئرمین میعاد سے قبل عہدے سے سبکدوش ،نسیم میمن نئے چیئرمین مقرر
شیئر کریں
انٹر بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین کو عہدے کی میعاد سے قبل سبک دوش کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ بورڈ کے نسیم میمن انٹر بورڈ کراچی کے چیئرمین مقرر کر دیے گئے، محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے دیگر تعلیمی بورڈز کی طرح کراچی انٹر بورڈ بھی ایڈ ہاک ازم کا شکار ہو گیا ہے، انٹر سال اول کے جاری امتحانات کے دوران ہی ڈاکٹر سعید الدین کو سبک دوش کر دیا گیا۔انٹر بورڈ کے سبک دوش چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین کو حیدر آباد انسٹیٹیوٹ فار ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ ریکٹر مقرر کیا گیا ہے، یہ وفاقی حکومت کا ادارہ ہے۔ڈاکٹر سعید کی انٹر بورڈ سے سبک دوشی کی مدت رواں سال کے آخر میں مکمل ہونا تھی، تاہم بہ یک وقت صوبے اور وفاق میں 2عہدے نہیں رکھ سکتے تھے۔پروفیسر نسیم میمن آئندہ 2برس یا پھر نئے چیئرمین کی تقرری تک اس عہدے پر فائض رہیں گے، نوٹیفکیشن سے واضح ہوتا ہے کہ پروفیسر نسیم میمن انٹر بورڈ کے مستقل چیئرمین نہیں ہیں۔