میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسد عمر کا سائفر تحقیقات کے لیے ایف آئی اے میں پیش ہونے کا اعلان

اسد عمر کا سائفر تحقیقات کے لیے ایف آئی اے میں پیش ہونے کا اعلان

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۰ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سائفر تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے میں پیش ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ایف آئی اے نے انہیں اور شاہ محمود کو 24 جولائی کو بلایا ہے، جائیں گے اور حقائق بتائیں گے۔سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے نئی پارٹیوں سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ پارٹیاں عوام بناتے ہیں اور وہی چلاتے ہیں، کسی پارٹی کا فیصلہ کوئی دوسرا نہیں صرف عوام کر سکتے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ پرویز خٹک ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں مگر اب دیکھتے ہیں انہیں کیا کامیابی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خان کا جو 164 کا بیان سامنے آیا ہے مجھے اس میں قانونی لحاظ سے کچھ خاص نظر نہیں آیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں