میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گورنرسندھ ہائوس کاعملہ گورنر کے نام پر شہریوں کو کنگال کرنے لگا

گورنرسندھ ہائوس کاعملہ گورنر کے نام پر شہریوں کو کنگال کرنے لگا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۰ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

گورنرسندھ ہائوس میں تعینات عملہ کراچی کے شہریوں کو گورنر سندھ کے نام پر کنگال کرنے لگا،کمپلین سیل میں موجود عملے نے خاتون شہری کے 8آٹھ لاکھ روپے ٹھکانے لگوا دئیے تفصیل کے مطابق گورنر ہاوس سندھ میں تعینات عملہ کراچی کے شہریوں کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے نام پر کنگال کرنے لگا ہے کمپلین سیل میں موجود عملے نے کراچی کی رہائشی خاتون کے آٹھ لاکھ روپے ٹھکانے لگوادئیے خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے حوالے سے فیسٹول کا انعقاد کرنے والی کراچی کی رہائشی طوبیٰ نامی خاتون کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا طوبی راحیل نامی خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ میں نے 17 مئی 2023 کو گورنر ہاوس میں درخواست جمع کرائی اور درخواست میں فوڈ فیسٹیول کے انعقاد کی تجویز پیش کی جس کا مقصد مستحق خواتین کو فائدہ پہنچانا تھا گورنر ہاوس کے نمبر سے میرے موبائل نمبر پر فہد نامی شخص نے رابطہ کیا اور بتایا کہ گورنر سندھ پروگرام میں ضرور شرکت کریں گے جس کے مطابق میں نے مکمل پروگرام تشکیل دیا اور مختلف اسٹالز قائم کروائے میں نے گورنر سندھ کو پروگرام میں شرکت کے لیے مورخہ 17 مئی کو درخواست دی اور فوڈ فیسٹول کا انعقاد مورخہ 9جون تا 11 جون تک قائم کیا گیا گورنر سندھ ہاوس کے اسٹاف میں موجود فہد نامی شخص پروگرام کے منعقد ہونے سے دو دن پہلے تک مسلسل میرے رابطے میں رہا اور مجھے یقین دلایا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری پروگرام میں ضرور شرکت کریں گے جس کے مطابق میں نے تقریبا 8 لاکھ روپے خرچ کردئیے لیکن نہ تو گورنر سندھ آئے اور نہ ہی گورنر سندھ ہاوس کا کوئی ذمہ دار آیا ایسی شکایت موصول ہونے پر روزنامہ جرات کے نمائندے نے گورنر ہاوس سندھ رابطہ کیا بات کرتے ہوئے گورنر ہاوس کے ذمہ دار نے بتایا کہ جس نے بھی خاتون شہری کے ساتھ یہ حرکت کی ہے اسکے خلاف ضرور ایکشن لیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں