میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیسیز، مختلف فیسوں میں 400فیصد اضافہ

کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیسیز، مختلف فیسوں میں 400فیصد اضافہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۰ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ:محمد قیصر)کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیسیز میں مختلف سروسز کی فیسوں میں 400فیصد اضافہ،او پی ڈی 100روپے سے بڑھا کر 250 سو روپے اور ایمرجنسی پر فیس 200روپے سے بڑھا کر 300 سو روپے کردی گئی، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر آصف فیسوں میں چار سو فیصد اضافے سے لاعلم،مریضوں کی مشکلات میں اضافہ تفصیل کے مطابق کراچی کے فیڈرل بی ایریا میں واقع کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیسیز میں مختلف سروسز کی فیسوں میں چار سو فی صد اضافہ کردیا گیا ہے کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیسیز اسپتال کی گورننگ باڈی نے او پی ڈی میں۔پرچی کی فیس 100روپے سے بڑھا کر 250 سو روپے کردی ہے جبکہ ایمرجنسی کی پرچی فیس 200روپے سے بڑھا کر 300روپے کردی ہے جبکہ این جی او گرافی کی فیس 5ہزار روپے سے بڑھا کر 9ہزار 5سو روپے کردی ہے جبکہ پلاسٹک سرجری کی فیس 40ہزار سے بڑھا کر 55ہزار روپے کردی گئی ہے جبکہ مختلف ایکسرے کی فیس 200روپے سے بڑھا کر 500سو روپے کردی گئی ہے جبکہ ایکوٹیسٹ کی فیس 500 سو روپے سے بڑھا کر 12سو روپے کردی گئی ہے کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیسیز میں مختلف سروسز کی فیسوں میں 400سو فیصد اضافے سے مہنگائی کے اس دور میں مریضوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ذرائع نے بتایا کہ انتظامیہ کی گورننگ باڈی کی جانب سے مختلف سروسز کی فیسوں میں 400فی صد اضافہ سینئر ڈائریکٹر میڈیکل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر آصف کے علم میں لائے بغیر کیا گیا ہے اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر آصف کو مختلف سروسز کی فیسوں کے اضافے سے متعلق کوئی بھی علم نہیں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں