سیکریٹری صحت نے این جی او کو 2 کروڑ کی غیرقانونی گرانٹ جاری کر دی
شیئر کریں
(رپورٹ: مسرور کھوڑو) سیکریٹری صحت سندھ کی جانب سے ایک این جی او کو 2 کروڑ روپے کی غیرقانونی گرانٹ جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے، پرین رسول تھیلیسمیا کیئر ٹرسٹ نے اخراجات کا تفصیلی ریکارڈ بھی ظاہر نہیں کیا، اداروں کی نشاندہی کے باوجود ذمہ داران کے خلاف تاحال کارروائی نہیں ہوئی۔ روزنامہ جرات کو موصول ہوئے دستاویز کے موجب حکومت سندھ کے مالی سال 2021 2022 کے دوران سیکریٹری صحت سندھ ذوالفقار شاھ نے حیدرآباد کی ایک این جی او پرین رسول تھیلیسمیا کیئر ٹرسٹ کو 2 کروڑ روپے کی بے قائدہ گرانٹ جاری کی، جس میں 30 09 2021 تاریخ پرایک کروڑ روپے کا گرانٹ جاری کیا گیا، جس کا چیک نمبر 4179639 ہے، دوسرا ایک کروڑ روپے کا گرانٹ 25 05 2022تاریخ پر جاری کیا گیا جس کا4424078شامل ہے، سیکریٹری صحت سندھ ذوالفقار شاہ کی جانب سے جاری کیا گیا گرانٹ غیرقانونی ہے، کیونکہ 2 کروڑ روپے کا گرانٹ ایم او یو پر دستخط کے بغیر منظور اور جاری کیا گیا، دوسری جانب پرین رسول تھیلیسمیا کیئر ٹرسٹ نے اخراجات کا تفصیلی ریکارڈ ظاہر نہیں کیا، جس سے یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خطیر رقم تھیلیسمیا کے مریضوں پر خرچ کرنے کہ بجائے کرپشن کے نذر ہوئی ہے، متعلقہ اداروں نے جولائی 2022 میں معاملے کی نشاندہی کی لیکن تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔