میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت سندھ کا ادنی ملازم اربوں مالیت اثاثوں کا مالک نکلا

حکومت سندھ کا ادنی ملازم اربوں مالیت اثاثوں کا مالک نکلا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ میں کرپشن کی ایک اور داستان سامنے آئی ہے، جہاں گریڈ نو کا ملازم اربوں روپے اثاثوں کا مالک نکلا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب نے بورڈ آف ریونیو کیپٹواری ابوبکرجوکھیو کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا ہے، ملزم کے خلاف مختار کار گڈاپ سے ملے ریکارڈسے ریفرنس کے لیے رپورٹ تیار کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ابوبکر جوکھیو کی اراضی سے متعلق نیب نے نو جون کو رپورٹ طلب کی تھی، مختار کار نے اراضی کی تصدیقی رپورٹ ایک ماہ کی تاخیر سے جمع کرائی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ابوبکرجوکھیو کی دیہہ کاٹھور اوربولاری میں سینکڑوں ایکڑ اراضی کا انکشاف ہوا، اراضی تین سال میں ابوبکر جوکھیو کے اہل خانہ کے نام منتقل کرائی گئی۔ذرائع کا دعوی ہے کہ گریڈ نو کا ملازم ایک اہم افسر کا مبینہ فرنٹ مین ہے، سرکاری ملازم کی آخری تعیناتی ضلع غربی میں تھی۔واضح رہے کہ نیب نے وفاق کی جانب سے سندھ کے فلاحی کاموں کیلئے دیے گئے ساڑھے 3سوارب کی کرپشن کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کررکھا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ رقم سندھ کے ڈی سیزکے ذریعے عوامی بنیادی حقوق پرخرچ ہوناتھی، ساڑھے 3سوارب روپے خرچ تو کردیئے گئے مگرایک منصوبہ موجودنہیں،کاغذوں میں اداروں کا اپناسالانہ بجٹ اور وفاقی رقم بھی منصوبوں پرلگادی گئی اور ان منصوبوں پرایک باربھی ترقیاتی کام نہیں کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں