دشمن قوتیں سی پیک کے اسٹریٹجک تعاون کیلئے خطرہ ہیں ،آرمی چیف
شیئر کریں
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ چین پاکستان سٹریٹجیک تعاون کو نقصان پہنچانے وا لی دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ہمیں مضبوط رہنے کی ضرورت ہے ،وہ پیر کو چین کے سفیر نونگ رونگ سے گفتگو کررہے تھے جنھوں نے یہاں جی ایچ کیو میں ان سے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران علاقے میں امن و استحکام کے لئے مسلسل رابطے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پرآئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے داسو بس سانحہ میں چینی باشندوں کی ہلاکتوں پر حکومت اور چینی عوام خاضکر لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا،آرمی چیف نے کہاکہ پاک فوج اپنے آزمودہ دوست کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو کافی اہمیت دیتی ہے اور انہوں نے پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کیلئے مکمل تعاون اور سیکورٹی کی بھی یقین دہانی کرائی،انہوں نے کہاکہ ہم امن کے لئے کام کررہے ہیں اور ہمیں ہمارے عزائم کو چیلینج کرنے والے خاصکر چین پاکستان سٹریٹجیک تعاون کو نقصان پہنچانے والی دشمن طاقتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے مضبوط رہنے کی ضرورت ہے ۔ دونوں شخصیات نے علاقے میں امن و استحکام کے لئے مسلسل رابطے اور تعاون کو جاری رکھنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔