میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منی لانڈرنگ میں ملوث گرفتار ملزم کی 13 ارب کی ٹرانزیکشنز کا انکشاف

منی لانڈرنگ میں ملوث گرفتار ملزم کی 13 ارب کی ٹرانزیکشنز کا انکشاف

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے جاپانی گاڑیوں کے نام پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم عبدالواسع کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے سندھ کے مطابق ملزم کے 15 بینک اکاؤنٹس میں موجود 50 کروڑ روپے منجمد کر دیے گئے، ملزم اب تک 13 ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشنز کرچکا ہے، ملزم کی کراچی اور کوئٹہ میں موجود جائیدادوں ( کلفٹن میں تین بنگلے، کوئٹہ میں کمرشل پلاٹس/دکانیں، لینڈ کروزر گاڑی وغیرہ) کا پتا لگایا گیا ہے جن کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے۔ترجمان کے مطابق ملزم کی جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کے لیے کارروائی جاری ہے جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے، ملزم کا پی ای سی ایچ ایس کراچی میں شو روم ہے اور کے پی کے میں مقیم مختلف افراد کے ناموں/پاسپورٹ پر دوبارہ وصولی شدہ امپورٹڈ جاپانی گاڑیاں منگواتا تھا۔ملزم درآمدی گاڑیوں کو کلیئرنگ/فارورڈنگ ایجنٹوں کے ذریعہ حقیقی درآمد کنندگان کی غیر موجودگی میں کلیئرنس کا انتظام کرتا تھا، درآمد شدہ جاپانی گاڑیوں کے لیے ادائیگیاں حوالہ/ ہنڈی کے ذریعے سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ایکسچینج کمپنیوں کو بھجواتا تھا، ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں