میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چاول کی آڑ میں اسمگلنگ، لاکھوں ڈالرزکے انجکشن ضبط

چاول کی آڑ میں اسمگلنگ، لاکھوں ڈالرزکے انجکشن ضبط

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے رائس ایکسپورٹ کی آڑ میں اسمگل کیے جانے والے بے ہوشی کے انجکشنز کی بڑی تعداد قبضے میں کرلی۔ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل اور فیڈرل ڈرگ انسپکٹر نے حسین آباد کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کی۔ اس دوران رائس ایکسپورٹ پر مبنی کنٹینر کی آڑ میں مریضوں کو بے ہوش کرنے والے انجکشنزکی بڑی تعداد برآمد کرلی گئی۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے منیر شیخ کے مطابق برآمد شدہ انجکشنز کی مالیت 5 لاکھ 10 ہزار امریکی ڈالرزہے ، کیٹامن انجکشنز مریضوں کو بے ہوش کرنے کے علاوہ نشے کے لیے بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔ برآمد شدہ انجکشنز، ایک کلو والے 170 پیکٹس کی صورت میں رائس کے پیکٹس میں شامل کیے گئے تھے ۔ایکسپورٹ کی غرض سے رائس کنٹینر اور ٹرک قبضے میں کرلیے گئے جبکہ ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے رؤف شیخ کے مطابق کنسائنمنٹ سیالکوٹ کی ایم ایس ٹیڈک ٹریڈنگ نامی جعلی کمپنی نے بیلجیئم کے لیے روانہ کرنی تھی، انجکشنز کی اسمگلنگ میں ملوث ڈرگ اسمگلر داؤد الرحمان گرفتار ہے جبکہ حفظ الرحمان مفرور ہے ۔ بیلجیئم حکومت کی جانب سے ڈرگ اسمگلرز کے گروہ کے بارے میں تحقیقات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں