میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملکی دفاع کو مضبوط تر بنانے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، آرمی چیف

ملکی دفاع کو مضبوط تر بنانے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، آرمی چیف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۰ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ملکی دفاع کو مضبوط تر بنانے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ٗ دفاعی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔وہ بدھ کو ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے دورہ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بری فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا جہاں پر انھیں دفاعی پیداوارسے متعلق جاری اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی معیاری پیداوار کے لئے کارکردگی اور عزم کو سراہا ۔انہوں نے چیئرمین ایچ آئی ٹی کوجاری منصوبوں پر بروقت تکمیل کی ہدایت کی اوراس ضمن میں ہرطرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔آرمی چیف نے کہا کہ ایچ آئی ٹی ٹیکسلا نے ملک کی دفاعی اہلیت کی بہتری میں نمایا ں کردار ادا کیا، جبکہ ملک کی دفاعی صلاحیت میں بہتری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور دفاعی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایچ آئی ٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا ۔جنرل قمر جاوید باجوہ ایچ آئی ٹی پہنچے تو چیئرمین ایچ آئی ٹی لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف ‘سیکریٹری دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اعجاز چودھری نے ان کا خیر مقدم کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں