میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مرتضیٰ وہاب ،سلمان عبداللہ مرادنے میئر ڈپٹی میئر کراچی کا حلف اٹھا لیا

مرتضیٰ وہاب ،سلمان عبداللہ مرادنے میئر ڈپٹی میئر کراچی کا حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما بیرسٹر مرتضی وہاب اور سلمان عبداللہ مراد نے نے میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔پیرکو کراچی کے پولو گرائونڈ میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری،صوبائی وزراء اور پیپلزپارٹی کے کارکنان و رہنمائوں نے شرکت ہے۔الیکشن کمشنر سندھ اعجازانور چوہان نے نومنتخب میئر کراچی سے عہدے کا حلف لیا۔جس میں انہوں نے اس بات کا حلف لیا کہ وہ عوام کی خدمت کے لیے ہر صورت اقدامات کریں گے اور اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دیں گے میئر کراچی کی حلف برداری کے بعد ڈپٹی میئر عبداللہ مراد نے عہدے کا حلف اٹھایاحلف اٹھانے کے بعد پنڈال میں موجود پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان نے زندہ ہے بھٹو، وزیراعظم بلاول سمیت دیگر نعرے لگائے حلف کے بعد ایڈمنسٹریٹر کراچی نے شہر کراچی کی علامتی چابی میئر کراچی مرتضی وہاب کے حوالے کردی۔حلف برداری تقریب سے مرتضی وہاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری اور فریال تالپور کا اس عزت افزائی پر شکرگزار ہوں عوام نے بلاتفریق خدمت کے لیے پیپلز پارٹی کا انتخاب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کی عوام کو وفا اور خدمت کا یقین دلاتے ہیں، نفرتوں اور تفریق کی سیاست سے بالاتر ہوکر خدمت پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کی خدمت کے منشور پر تمام بلدیاتی نمائندے اپنا کردار ادا کریں گے کراچی میں ایک مثبت تبدیلی سب دیکھیں گے۔کراچی کی عوام نے پاکستان پیپلزپارٹی کا انتخابات کیا، لوگوں نے دلوں کو جوڑنے کے لئے پی پی کا انتخاب کیا، ہم کراچی سے وفاکریں گے ہم سچے دل سے کراچی کی خدمت کریں گے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں