میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لطیف آباد میں ایک اور رہائشی پلاٹ کوکمرشل کرنے کا انکشاف

لطیف آباد میں ایک اور رہائشی پلاٹ کوکمرشل کرنے کا انکشاف

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

حیدرآباد(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی)لطیف آباد میں ایک اور رہائشی پلاٹ کو غیرقانونی طور پر کمرشل کرنے کا انکشاف، محکمہ بلدیات کے لینڈ شعبے نے لطیف آباد نمبر 11کے یونٹ ای کی پلاٹ نمبر بی 33کو کمرشل کنورٹ کیا، ادارہ ترقیات کے پی اینڈ ڈی سی نے محکمہ بلدیات کی این او سی پر ہی شادی ہال کی تعمیر کا لے آؤٹ پلان منظور کرلیا، لیٹر جعلی ہونے کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں ایک اور رہائشی پلاٹ کو غیرقانونی کمرشل کرکے این او سی جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے، روزنامہ جرأت کو ملنے والے ادارہ ترقیات کے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے لیٹر کے مطابق محمد معروف خان نامی شخص کا لطیف آباد نمبر11کے یونٹ نمبر ای میں موجود600گز کے پلاٹ نمبر بی 33کو 21فبروری 2022کو محکمہ بلدیات کے شعبہ لینڈ مینجمنٹ نے کمرشل میں تبدیل کیا، 10فبروری 2023 کو ادارہ ترقیات کے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹر نے ایچ ایم ایس کی کنورزیشن کو نو آبجیکشن دیکر مذکورہ پلاٹ پر شادی ہال تعمیر کرنے کی این او سی جاری کردی، قواعد و ضوابط اور محکمہ بلدیات کے رولز کے تحت حیدرآباد میں موجود پلاٹس کو کمرشل میں تبدیل کرنے کا اختیار ادارہ ترقیات کے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے پاس ہے لیکن سابق ڈائریکٹر پلاننگ این ڈیولپمنٹ نے قواعد و ضوابط کو روندتے ہوئے ایچ ایم ایس کی این او سی پر نو آبجیکشن کرتے ہوئے این او سی جاری کی، ذرائع کے مطابق پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کا جاری کردہ لیٹر مشکوک ہے۔ واضع رہے کہ ادارہ ترقیات کے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے سابق ڈائریکٹر شاہد پرویز میمن پر سینکڑوں پلاٹس کو غیرقانونی اور جعلسازی کے ذریعے کمرشل کرنے کا الزام ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں