میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان فیفٹ کی گرے لسٹ سے نکلنے کا منتظر ہے،بلاول بھٹو

پاکستان فیفٹ کی گرے لسٹ سے نکلنے کا منتظر ہے،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم آن سائٹ دورے اور پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے عمل کے کامیاب اور جلد اختتام کے منتظر ہیں۔ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کی کامیاب تکمیل پر بیان دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ فیٹف کے پاکستان کی طرف سے 2018 اور 2021 کے ایکشن پلان کی تکمیل کے متفقہ اعتراف کا خیر مقدم کرتا ہوں، پاکستان کی فیٹف ٹیم کی محنت کی وجہ سے دونوں ایکشن پلانز کی تمام تکنیکی ضروریات کو کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ مشترکہ قومی کوششوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کی مکمل ہم آہنگی کا نتیجہ تھا، ایف اے ٹی ایف کی پلینری کی جانب سے پاکستان کے دورے کی اجازت دینے کا اعلان ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت معیشت کو مضبوط بنانے اور مالیاتی شعبے میں اصلاحات کے اس مثبت انداز کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں