وزیر اعظم کا عوام کو سی پی آر ٹریننگ دینے کا فیصلہ
شیئر کریں
وزیر اعظم نے شعبہ صحت کی بہتری کے لیے ملک گیر سی پی آر ٹریننگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے شعبہ صحت کی بہتری کے لیے ملک گیر سی پی آر ٹریننگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے اس حوالے سے سربراہ اسٹریٹجک ریفارمز کو فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔اس حوالے سے سربراہ اسٹریٹجک ریفارمز سلمان صوفی نے کہا ہے کہ ایمرجنسی حالات میں جان بچانے والی بین الاقوامی معیار کی سی پی آر تربیت لاکھوں زندگیاں بچانے میں معاون ثابت ہوگی۔سلمان صوفی نے کہا کہ جان بچانے والی سی پی آر تربیت کو اسکولوں کے نصاب میں شامل کیا جائے گا، اس کے علاوہ ہر شہری کو سی پی آر کی تربیت دینا بھی مہم کا حصہ ہوگا، آئندہ ہفتے اس ملک گیر مہم کے حوالے سے مکمل لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔سلمان صوفی نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے شعبہ صحت میں میرٹ کی بالادستی، بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور صوبہ پنجاب میں ہسپتالوں کے قیام کو یقینی بنایا، وزیر اعظم وزرات عظمی سنبھالنے کے بعد قومی سطح پر صحت کے شعبے میں اصلاحات کا پروگرام شروع کرنے جا رہے ہیں، ملک گیر جان بچانے والی سی پی آر تربیت کی مہم اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے۔