میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک میں ایل این جی درآمد کرنے کا منصوبہ تیار، بولیاں طلب

ملک میں ایل این جی درآمد کرنے کا منصوبہ تیار، بولیاں طلب

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

حکومت نے 4 ماہ کیلئے ایل این جی کارگو درآمد کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔حکومت نے این جی کارگو درآمد کرنے کے لئے عالمی نامور کمپنیوں سے بولیاں طلب کرلی ہے جبکہ دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں 23 جون تک اپنی بولیاں جمع کراسکتی ہیں۔پاور ڈویڑن ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل این جی کے چار کارگو جہاز درآمد کیے جائیں گے، پہلا ایل این جی کارگو جہاز 3 سے 4 جولائی، دوسرا 8 سے 9 جولائی، تیسرا 25 اور 26 جولائی جبکہ چوتھا 30 سے 31 جولائی کو درآمد کیا جائے گا۔پاور ڈویڑن ذرائع کا کہنا ہے ایل این جی کی درا?مد سے ملک میں گیس کی طلب کو پورا کیا جائے گا۔دوسری جانب وزیر مملکت برائے توانائی مصدق ملک کا کہنا تھا کہ 99 فیصد گیس صارفین کو سبسڈی دی جاتی ہے، جس میں 25 سے 26 فیصد گیس گھریلو صارفین، 17 فیصد صنعتوں، 18 فیصد گیس فرٹیلائزر سیکٹر 32 فیصد بجلی گھروں کو دی جاتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں