محکمہ لیبر سندھ ،سیسی کمشنر رفیق قریشی نے قواعد کی دھجیاں اڑادیں
شیئر کریں
محکمہ لیبر سندھ کے ماتحت ادارے سیسی کے کمشنر رفیق قریشی نے قوائد کی دھجیاں اڑادیں، ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر کو غیر قانونی طور پر تنخواہ کے ساتھ 2 سال کی چھٹی دے دی، دیگر ملازمین میں شدید غصے کی لہر دوڑ ۔محکمہ لیبر سندھ کے ماتحت ادارے سندھ ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی کے سکھر سرکل میں ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر کے طور پر تعینات ڈاکٹر صلاح الدین پھلپوٹو کو تنخواہ کے ساتھ 2 سال کی چھٹی منظور کی گئی ہے، کمشنر سیسی رفیق قریشی کی منظوری کے بعد ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن (میڈیکل) نے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ڈاکٹر صلاح الدین پھلپوٹو آج 20 جون سے چھٹی پرروانہ ہوجائیں گے ، چھٹی پر ہونے کے باوجود وہ تنخواہ بھی وصول کرتے رہیں گے، ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر کو بقائی میڈیکل یونیورسٹی سے پوسٹ گریجوئیشن کی ڈگری حاصل کرنے کی لئے چھٹی دی گئی ہے اور ساتھ ہی تنخواہ جاری رکھنے کی بھی نوازش کی گئی ہے۔ سیسی کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سیسی کے قوائد و ضوابط کے تحت لمبی چھٹی تنخواہ کے علاوہ دی جاسکتی ہے اور تنخواہ سمیت 2 سال کی چھٹی دینا قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ دوسری جانب ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر صلاح الدین پھلپوٹو کی 2سال چھٹی تنخواہ کے ساتھ منظور کرنے پر میڈیکل شعبہ کے ڈاکٹرز اور طبی عملے میں غصے کی لہر ہے، ملازمین کا کہنا ہے کہ من پسند ڈاکٹرز اور ملازمین پر نوازشیں کی جارہی ہیں ۔