میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب کی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نام پر فراڈ کیس میں تاریخی ریکوری

نیب کی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نام پر فراڈ کیس میں تاریخی ریکوری

ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

نیب راولپنڈی نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نام پر دھوکا دہی کے مقدمے میں تاریخی ریکوری کرتے ہوئے عوام سے لوٹے گئے ایک ارب پچانوے کروڑ برآمد کر لیے۔تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نام پر دھوکا دہی کے مقدمے میں تاریخی ریکوری کرلی ، پلی بارگین کی درخواست احتساب عدالت میں جمع کرادی گئی، جس میں بتایا گیا نیب راولپنڈی نے عوام سے لوٹے گئے1 ارب 95 کروڑبرآمد کر لیے ہیں۔ڈی جی نیب راولپنڈی نے تاریخی ریکوری پر تفتیشی افسرسیماب قیصر کی تعریف کی، اعلامیے میں کہا گیا کہ رقم نیشنل ہاؤس بلڈنگ روڈز ڈویلپمنٹ کارپوریشن سے برآمد کی گئی، نیب راولپنڈی کی فراڈ مقدمات میں تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری ہے۔نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملزم میاں وسیم نیتفتیش کے دوران جرم تسلیم کیا اور 1 ارب 95 کروڑپلی بارگین سے واپس کرنے پر رضامندی ظاہرکی، برآمد رقم متاثرین کو اسکروٹنی کے بعد واپس کی جائے گی۔ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ نے پلی بارگین کے لیے درخواست دائرکی تھی، ملزم نے پرنٹ والیکٹرانک میڈیا پر غیر قانونی سوسائٹی کی تشہیرکی، ملزم میاں وسیم نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے این او سی کے لیے اپلائی ہی نہیں کیاتھا۔عرفان نعیم منگی کا کہنا ہے کہ نیب نے ملک سیکرپٹ عناصراوربدعنوانی کے خاتمیکاتہیہ کررکھاہے، نیب کرپشن کیخلاف زیروٹالیرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں