مقبوضہ کشمیربھارتی فوج کی مسجد میں گھس کر فائرنگ
شیئر کریں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے دو آپریشنز کے دوران شوپیاں کے بنڈپاوا امام صاحب میں جمعہ کو الصبح آٹھ کشمیری نو جوانوں کو شہید کر دیا۔ مقبوضہ وادی کے کئی اضلاع میں بھارت کی غاصب فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو نشانہ بنایا۔ مقبوضہ وادی میں کشمیری نوجوان مسلسل ریاستی جبر وتشدد اور مظالم کا نشانہ بن رہے ہیں۔ امام مسجد سمیت 8 نوجوان شہید کر دیے گئے۔ بھارت کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف کشمیریوں نے بھرپور احتجاج کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع شوپیاں کے بنڈپاوا امام صاحب اور ضلع پلوامہ کے میج پانپور میں بھارتی فورسز نے آپریشنز میں 5 نو جوانوں کو شہید کر دیا تاہم آخری اطلاعات تک علاقے میں آپریشن جاری تھا ۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ ان کا تعلق حزب المجاہدین اور لشکر طیبہ سے ہے۔دوسری جانب بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا کہ میچ پامپور میں عسکریت پسند مقامی جامع مسجد میں چھپے ہوئے تھے اور اس دور ان تصادم میں 3کشمیر ی شہید ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ان کا تعلق جیش محمد سے ہے۔ ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کے متعلق مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج ، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے میج پانپور اور بنڈپاوا امام صاحب کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کردیا تھا۔دریں اثنا گذشتہ روز حکام نے احتیاطی طور پر شوپیاں اور اونتی پورہ میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل کردی ہیں۔ نیز حساس مقامات پر سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری بھی تعینات کی ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں 16جون کو بھی شوپیان میں آپریشن کے دوران تصادم میں تین نوجوان کشمیری عسکریت پسند شہیدہوئے۔