شریف خاندان کو بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی تفصیلات سامنے آ گئیں
شیئر کریں
مسلم لیگ (ن) کے صد ر و سابق وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف اور ان کے خاندان پر منی لانڈرنگ کیس میں بیرون ملک رقوم کی منتقلی کی تفصیلات سامنے آ گئیں ۔دستاویزات کے مطابق شہباز شریف اور ان کے بیٹوں ،بیٹیوں اور اہلیہ کو بیرون ملک سے ڈالروں میں رقم منتقل ہوئی ۔شہباز شریف فیملی کو بیرون ملک سے ترسیلات کی مد میں 1 ارب 59 کروڑ 30 لاکھ روپے منتقل ہوئے، سلمان شہباز کو 2 لاکھ 6 ہزار 996 ڈالر کی رقم منتقل ہوئی ، سلمان شہباز کو منتقل ہونے والی رقم ڈالرز، درہم پر مشتمل تھی ۔حمزہ شہباز کو 29 لاکھ 85 ہزار 648 ڈالر کی رقم منتقل ہوئے، حمزہ شہباز کو رقوم 2005 سے 2012 کے دوران امریکن ڈالرز میں منتقل ہوئیں، نصرت شہباز کو 49 ہزار 950 کی رقم ڈالرز میں منتقل ہوئی، شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو 7 لاکھ 40 ہزار 680 ڈالر منتقل ہوئے، جویریہ علی 2 لاکھ 83 ہزار 357 ڈالر منتقل ہوئے۔