میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ننگر پارکر میں پہلی بارش ، لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے

ننگر پارکر میں پہلی بارش ، لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۰ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

سندھ کے ضلع تھر پارکر کے علاقے ننگر پارکر کی پیاسی دھرتی پر بارش برس گئی۔ننگر پارکر میں 3 سال کے بعد ساون کی پڑنے والی پہلی بارش سے لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل اْٹھے ۔بارش کا سلسلہ مٹھی اور گردونواح میں بوندا باندی اور ہلکی بارش سے شروع ہوا اور ننگرپارکر تک پھیل گیا۔گرے نائٹ کے قیمتی پتھروں کے پہاڑی سلسلے کارونجھر کی چوٹیوں پر میگھا رت کی بدلیاں اٹھیکیلیاں کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ ان پہاڑی چوٹیوں پر بارش کچھ ایسی برسی کے موسم ہی سہانا ہوگیا۔اگرچہ مون سون کی پہلی بارش نہ تو طویل ہے اور نہ ہی شدید مگر جو ہے ، جتنی ہے ، علاقہ مکینوں کے لے خوشی کا باعث ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں