میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی آبی جارحیت کیخلاف چین کا پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان

بھارتی آبی جارحیت کیخلاف چین کا پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ مئی ۲۰۲۵

شیئر کریں

چائنہ انرجی انجنیئرنگ کارپوریشن نے خیبرپختونخواہ میں زیر تعمیر مہمند ڈیم کی کنکریٹ پورنگ کا آغاز کردیا، ڈیم منصوبوں پر تعمیراتی سرگرمیاں تیز
خیبرپختونخواہ میںدریائے سوات پر زیر تعمیرمہمند ڈیم پروجیکٹ آئندہ برس مکمل کر لیا جائے گا،چینی اخبار ڈیلی ساؤتھ چائنا مارننگ کی رپورٹ
بھارت کی آبی جارحیت کیخلاف چین نے پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے ڈیم منصوبوں پر کام تیز کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی روکنے کی مبینہ کوششوں کو دیکھتے ہوئے چین نے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان میں جاری ڈیم منصوبوں پر کام تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چائنہ انرجی انجنیئرنگ کارپوریشن نے خیبرپختونخواہ میں زیر تعمیر مہمند ڈیم کی کنکریٹ پورنگ کا آغاز کر دیا ہے اور منصوبے پر تعمیراتی سرگرمیاں تیز تر کر دی گئی ہیں۔چینی اخبار ڈیلی ساؤتھ چائنا مارننگ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ مہمند ڈیم پروجیکٹ آئندہ برس مکمل کر لیا جائے گا، چائنہ انرجی انجنیئرنگ کارپوریشن 2019سے مہمند ڈیم پر کام کر رہی ہے، یہ ڈیم خیبرپختونخواہ میں دریائے سوات پر زیر تعمیر ہے، مہمند ڈیم کثیر المقاصد منصوبہ ہے جس سے 800 میگاواٹ بجلی فراہم ہو گی، 700فٹ بلند مہمند ڈیم دنیا میں اپنی نوعیت کا پانچواں بلند ترین ڈیم ہو گا۔بتایا جارہا ہے کہ اس ڈیم سے پشاور کو یومیہ 300 ملین گیلن پانی بھی فراہم کیا جائے گا، اس سے دریائے سوات میں سیلاب پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی، مہمند ڈیم پروجیکٹ آئندہ برس مکمل کر لیا جائے گا جو پاکستان کے توانائی اور آبی تحفظ کے لیے ایک اہم پیشرفت ہوگی، پاک بھارت کشیدگی کے باعث چین کا کہنا ہے کہ وہ پانی کی سپلائی میں کمی کی بھارتی دھمکی کے بعد پاکستان میں ڈیم کی تعمیر میں تیزی لائے گا۔چین کا یہ بیان ہندوستان کے اس اعلان کے بعد آیا کہ جس میں کہا گیا تھا کہ وہ 22 اپریل کو ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں پر ہونے والے مہلک عسکریت پسندوں کے حملے کے جواب میں اپنے پڑوسی کے ساتھ 1960 کے سندھ آبی معاہدے کو معطل کردے گا، اس معاہدے کی معطلی سے پاکستان کو آبی سلامتی کے خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیوں کہ پاکستان اپنی 80 فیصد زراعت کے لیے دریائے سندھ کے نظام پر انحصار کرتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں