میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عارف بلڈر، ناقص میٹریل سے کمزو ر رہائشی منصوبوں کی تعمیر

عارف بلڈر، ناقص میٹریل سے کمزو ر رہائشی منصوبوں کی تعمیر

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) عارف بلڈرز کے مختلف منصوبوں میں غیر معیاری میٹریل کا استعمال، کئی کئی منزلہ عمارتیں رہائشیوں کیلئے خطرہ بن گئیں، وادہو واہ روڈ پر بسم اللہ ٹاور ایکسٹینشن منصوبے میں غیر معیاری بجلی کی فٹنگ، شارٹ سرکٹ کے واقعات ہونے لگے، اکثر منصوبوں میں منظور شدہ سٹرکچر کے برعکس تعمیرات کی گئیں، ادارے خاموش، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضون ،غیرقانونی تعمیرات سمیت الاٹیز کے اربوں روپے ڈکارنے والے عارف بلڈر کے حیدرآباد میں جاری منصوبوں میں غیر معیاری اور ناقص میٹیریل کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، کئے کئے منزلہ عمارتوں میں ناقص اور غیر معیاری میٹیریل کا استعمال شہریوں کیلئے خطرہ بن گئیں ہیں، ملنے والی معلومات کے مطابق محکمہ وادہو واہ روڈ پر بسم اللہ ٹاور ایکسٹینشن کے بکنگ عارف بلڈرز نے 20 سال قبل شروع کی تھی، روان کچھ برسوں کے دوران مذکورہ منصوبے کے تحت ایک، دو اور تین کمروں پر مشتمل اپارٹمنٹس تعمیر کئے گئے تاہم وہ تمام عمارتیں منطورشدہ نقشے کے برعکس اور منظور شدہ بلڈنگ اسٹرکچر کے تعمیر کئے گئے اور مذکورہ عمارتوں میں ناقص اور غیر معیاری بجلی کی فٹنگ کی گئی جس کے باعث شارٹ سرکٹ کے واقعات معمول ہیں، ذرائع کے مطابق مذکورہ منصوبے میں بجلی کے ساتھ تعمیرات میں بھی ناقص میٹریل استعمال کیا گیا جس کے باعث عمارت بننے کی کچھ عرصے بعد سی پیج سمیت دیگر مسائل سامنے آ گئے ہیں اور کسے خطرناک حادثے کے امکانات رہائشیوں پر منڈلانے لگے ہیں، عارف بلڈرز کے قاسم آباد سمیت دیگر علاقوں میں موجود 20 سے زائد منصوبوں میں ناقص و غیر معیاری میٹریل کا استعمال ہزاروں رہائشیوں کیلئے خطرہ بن گئیں ہیں جبکہ متعلقہ ادارے ابھی تک خاموش ہیں، واضع رہے کہ عارف بلڈرز مافیا کے آگے تمام ادارے بے بس دکھائی دیتے ہیں اور ہزاروں الاٹیز کی شکایات بھی ردی کی ٹوکری میں ڈال دی گئی ہیں جبکہ اینٹی کرپشن نے بھی عارف بلڈرز کے خلاف تحقیقات کی فائل سرد خانے کے حوالے کردی ہے ۔.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں