میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چھالیہ کے اسمگلرز کا پولیس کو رشوت دینا مہنگا پڑ گیا

چھالیہ کے اسمگلرز کا پولیس کو رشوت دینا مہنگا پڑ گیا

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

چھالیہ کے اسمگلرز کی جانب سے پولیس کو رشوت کی پیشکش مہنگی پڑ گئی۔ترجمان ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کے مطابق موچکو پولیس نے بلوچستان سے آنے والے ٹریلر سے 40 لاکھ روپے مالیت کی 3 ٹن چھالیہ برآمد کرلی۔چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان کی جانب سے پولیس کو رشوت کی بھی پیشکش کی گئی اور بطور رشوت دیئے گئے 16 لاکھ روپے پولیس نے قبضے میں لیکر مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمان نے چھالیہ کی بوریاں ٹرک پر لدی ہوئی سیمنٹ کی بوریوں کے ساتھ چھپائی ہوئی تھیں، پولیس نے تلاشی کے دوران ٹرک سے چھالیہ کی 280 بوریاں برآمد کرلیں جس کا وزن 3 ہزار 360 کلو گرام بتایا جاتا ہے ۔موچکو پولیس نے چھالیہ اسمگلنگ میں ملوث چاروں ملزمان نبی بخش ، یار خان ، عجب خان اور باران کو گرفتار کرلیا ۔واضح رہے کہ پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ ملزمان چھالیہ کس کے لیے لے کرجارہے تھے، اور اس کااصل مالک کون تھا؟


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں