محترمہ کو وردی بڑی جچتی ہے !
شیئر کریں
بے لگام / ستارچوہدری
ایک سے ایک حماقت۔۔۔ کوئی روزخالی نہیں جاتا۔۔۔جاتی امرا کا کنگ اور اسکی راج کماری ۔۔۔ کیا کہوں۔۔۔؟ عوام کو بے وقوف اور بدھو سمجھتے ہیں،یا خود بے وقوف اور بدھو ہیں۔۔۔ ؟ بہرحال ایک بات تو واضح ، انہیں معلوم نہیں اب2024 ہے ،سوشل میڈیا کا دور، یہ ابھی تک 70 کی دہائی میں جی رہے ۔۔۔ جو لوگ وقت کے ساتھ نہیں چلتے ، پیچھے رہ جاتے ہیں۔۔۔اربوں ڈالر اثاثوں کی مالک نوکیا کمپنی کیوں ڈوب گئی تھی؟ وقت کے ساتھ نہیں چلے تھے ۔۔۔ شوخا خاندان،آئے روزکوئی نہ کوئی رنگبازی۔۔ علی امین گنڈا پور نے پنجاب حکومت کے منہ پر طمانچہ مارا ہے ۔۔۔ سب نے آواز سنی،لیکن یہ تھپڑ کھاکربھی مزہ اٹھا رہے ہیں۔۔۔کسان سڑکوں پر بیٹھ کر چیخ رہے ، محترمہ کہہ رہی ہیں انہوں نے گندم خریداری میں کرپشن کا راستہ بند کردیا،کیا دلیل ہے انکے پاس،کیا موقف ہے ان کے پاس،کیا بہانہ ہے انکے پاس۔۔۔صدقے جاواں۔۔۔ ویسے محترمہ کو وردی بڑی جچتی ہے ۔۔۔پنجاب حکومت کا صاف جواب۔۔۔کسانوں کی ایک لاکھ 19ہزار درخواستیں واپس کردی گئیں۔۔۔پختونخوا نے پنجاب کے کسانوں سے 3900 میں گندم خریدنی شروع کردی ہے ،30جون تک2لاکھ86ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی۔۔۔باقی !! وہ اربوں روپے کا گندم سکینڈل کہاں گیا۔۔۔ ؟13لاکھ ٹن کیڑوں والی گندم درآمد کرنے کی تحقیقاتی رپورٹ کہاں گم ہوگئی؟۔۔۔فلورملزوالوں نے سرکاری گندم خریدنے سے انکارکردیا ہے ،نیا بحران دروازے پردستک دے رہا ہے ۔۔۔چھوڑوان بحرانوں کو۔۔۔ ویسے محترمہ کو وردی بڑی جچتی ہے ۔۔۔دبئی لیکس میں شریف خاندان کا نام آیا ہے ۔۔۔ مجھے تو کوئی حیرت نہیں ہوئی۔۔۔اگر کوئی انٹارکٹکا، سائیبیریا لیکس آگئیں تو ان میں بھی ضرور” شریفوں” کا نام آئے گا۔۔۔ ویسے ”بیرون ملک تو کیا،میری تو پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں” ۔۔۔چھوڑولیکس،ویکس کو۔۔۔۔محترمہ کو وردی بڑی جچتی ہے ۔۔۔محترمہ نے 2022 سے 2023 میں ایک سال کے دوران سعودی عرب، امارات،قطر،لندن،سوئٹزرلینڈ کے 17دورے کیے ۔۔۔ اس سال ان کو6لاکھ50ہزار695روپے کی آمدنی ہوئی۔۔۔ ایک لاکھ17ہزار195روپے ٹیکس دیا۔۔۔جبکہ محترمہ کی زبانی ،دوروں پر صرف 74لاکھ22ہزار271روپے خرچ آئے ہیں۔۔۔مجھے تو اس حساب کتاب کی سمجھ نہیں آئی۔۔۔چلو چھوڑو حساب کتاب۔۔۔محترمہ کو وردی بڑی جچتی ہے ۔۔۔محترمہ کے ابا حضور ”نیلسن منڈیلا ثانی” فرمارہے تھے ،عمران خان نے انکی پیٹھ پر چھرا گھونپا تھا،وہ بنی گالہ گئے ، ساتھ چلنے کی دعوت دی،عمران خان نے کہا ہماری سڑک بنوا دیں۔۔۔بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کردیا گیا،ثاقب نثار کی آڈیو موجود ہے ، قوم سے بڑا گلہ،جب نااہل ہوا کوئی باہر نہیں نکلا۔۔۔۔رونا دھونا سنو،ایک عرصے سے انکی کیسٹ ایک ہی جگہ پراٹکی ہوئی۔۔۔ ایک منو
بھیل نامی شخص ہوا کرتا تھا،جس نے حیدر آباد پریس کلب کے سامنے کوئی،چودہ ،پندرہ برس احتجاج کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا،لگتا ہے میاں صاحب ان کا ریکارڈ توڑیں گے ۔۔۔میاں صاحب !! آپ2013 میں بنی گالہ جنرل اشفاق کیانی کے کہنے پر گئے تھے ، کیونکہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کرنا تھا لیکن عمران خان نے آپریشن کے خلاف سخت موقف اپنایا ہوا تھا اور وہ مسلسل بیانات دے رہے تھے ۔۔۔ رہی سڑک والی بات،آپکے مشیر خاص عرفان صدیقی نے آپکو جھوٹا ثابت کردیا،ندیم ملک کے پروگرام میں موصوف بتا چکے ،ملاقات میں سڑک کی کوئی بات ہی نہیں ہوئی تھی۔ثاقب نثار والی آڈیو کب کی فیک ثابت ہوچکی۔۔۔ثاقب نثار پر غصہ کیوں؟ میاں صاحب !! آپکو نااہل جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے کیا تھا۔ رہی چھرا گھونپنے والی بات ؟ میاں صاحب بتاؤ!!88 میں پیپلز پارٹی سے انتخابی نشان چھینا گیا، بینیفیشری کون تھا؟ آئی جے آئی کس نے بنائی؟90 میں پیپلز پارٹی کی حکومت کیسے ختم ہوئی؟ اس کے بعد پھر96میں بے نظیر کی حکومت کیسے گرائی گئی؟ میمو گیٹ میں کون وکیلوں والا یونیفارم پہن کر سپریم کورٹ گیا تھا؟بے نظیر اور زرداری کیخلاف مقدمات کس نے بنائے تھے ؟آئی جے آئی کیسے بنی؟ کیسے آپ کو دوتہائی اکثریت دلوائی گئی؟گورنر ہاؤس لاہور میں کس نے بہرے کی پگڑی آپ کے سر رکھ کر کہا تھا یہ ہے اگلالیڈر۔۔۔؟2013 کا الیکشن آپ نے کیسے چوری کیا؟ جسٹس افتخار کو آپ نے کیسے استعمال کیا؟2024 میں تحریک انصاف سے کیسے انتخابی نشان چھینا گیا؟ کیسے عمران خان کو قید کیا گیا؟ کیسے تحریک انصاف پر ظلم کی انتہا کی گئی؟ آپ نے 2013 کی تاریخ دہرائی۔۔۔ہارے ہوئے بھائی کو وزیراعظم،ہاری ہوئی بیٹی کو وزیراعلیٰ کیسے بنوایا؟قوم سے گلہ ۔۔۔؟ میاں صاحب !! قوم لیڈروں کیلئے نکلتی ہے ،ڈیلروں کیلئے نہیں۔۔۔آپکا تو سگا بھائی،سگا بھتیجا لاہور کی سڑکوں پر گھومتے رہے ،ائیرپورٹ نہیں گئے تھے ۔۔۔ میاں صاحب نے بھی وزیراعلیٰ ہوتے ہوئے ایک بار انسپکٹر کی ودری پہنی تھی،اب محترمہ وہی ریت دہرا رہی ہیں۔کوئی مانے نہ مانے ، باپ،بیٹی کو وردی بڑی جچتی ہے ۔۔۔بیٹھے بیٹھے بچپن یاد آگیا،جب فصلیں پک جاتیں،گاؤں میں وردی پہن کر ایک شخص آیا کرتا تھا،پہلے وہ گرفتاری کیلئے ڈراتا۔۔۔پھر سرجکا کر کہا کرتا ” بھاگ لگے رہن،دوارے وسدے رہن”۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔