میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
این آئی سی وی ڈی ، انتظامیہ ملازمین کا ہیلتھ رسک الائونس 93کروڑ ہڑپ کر گئی

این آئی سی وی ڈی ، انتظامیہ ملازمین کا ہیلتھ رسک الائونس 93کروڑ ہڑپ کر گئی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

این آئی سی وی ڈی کراچی کی انتظامیہ غریب ملازمین کے لے منظور کے گے ہیلتھ رسک الانس کے 93 کروڑ روپے ہڑپ کر گئی۔ ہیلتھ رسک الانس کے لیے مختص رقم کسی اور مد میں خرچ کرکے بھاری کمیشن وصول کر لیا گیا۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے ادارہ امراض قلب یا این آئی سی وی ڈی کراچی کے ملازمین کے لیے ہیلتھ رسک الانس کی مد میں 93 کروڑ روپے منظور کیے تھے جو ادارہ امراض قلب کے ملازمین کو ان کے گریڈ کے مطابق دیے جانے تھے اس رقم کی منظوری سے ادارے کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی تاہم ارادہ امراض قلب کراچی کی انتظامیہ نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ملازمین کے لیے مختص رقم کو کسی اور مد میں خرچ کر دی گی ہے۔این آئی سی وی ڈی انتظامیہ نے اپنا بھاری کمیشن وصول کرلیا ہے۔ این آی سی وی ڈی کے افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایہ کہ منظور کے گے 93 کروڑ روپے کی رقم میں بڑا غبن کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے اس عمل سے ملازمین میں مایوسی اور غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ملازمین نے وزیر اعلی سندھ اور دیگر اعلی حکام سے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کو ان کا جائز حق دیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں