کے الیکٹرک نے ایک بار پھر بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی ٹھان لی
ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ مئی ۲۰۲۳
شیئر کریں
کراچی میں بجلی 5روپے65پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے، جس سے کراچی کے صارفین پر 74 کروڑ 70 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دے دی ، اضافہ ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت 48 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے ، منظوری سے کراچی کے صارفین پر 74 کروڑ 70 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔کے الیکٹرک نے جنوری تا مارچ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 5 روپے 17 پیسے فی یونٹ اضافے کی بھی درخواست کی۔نیپرا اتھارٹی 31مئی کو کے الیکٹرک کی درخواستوں پر سماعت کرے گی۔