لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق پیش رفت رپورٹس پیش کرنے کا حکم
ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ مئی ۲۰۲۳
شیئر کریں
سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر تفتیشی افسران کو آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹس پیش کرنے کا حکم دیدیا۔سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ وکلا نے موقف دیا کہ محمد غفور، ظہور احمد، صادق حسین علی کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہیں۔ عدالت نے سیکریٹری داخلہ سندھ، آئی جی سندھ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے لاپتہ افراد سے متعلق کے پی کے حراستی مراکز سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت کا تفتیشی افسران کو آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹس پیش کرنے کا حکم دیدیا۔