قاسم آباد میونسپل کارپوریشن،5 سال سے سی ایم او رہنے والے حاتم ملاح ایڈمنسٹریٹر مقرر
شیئر کریں
سیاسی پشت پناہی، قاسم میونسپل کارپوریشن گزشتہ 5 سال سے حاتم ملاح کا راج، کئی سال سی ایم او رہنے والے حاتم ملاح کو ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا، کرپشن کے سنگین الزامات، رانی باغ کے درخت بھی بیچنے کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق قاسم آباد میونسپل کارپوریشن پر گزشتہ 5 سال سے حاتم ملاح نامی افسر کا راج ہے، روزنامہ جرأت کو ملنے والی معلومات کے مطابق حاتم ملاح گزشتہ کئی سال سے سی ایم او قاسم میونسپل کارپوریشن رہے اور حال ہی میں ان کا تقرر ایڈمنسٹریٹر قاسم آباد میونسپل کارپوریشن کے طور پر کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق حاتم ملاح سیاسی اثر رسوخ کے باعث قاسم آباد میونسپل کارپوریشن میں ہی رہے ہیں، حاتم ملاح پر کرپشن کے سنگین الزامات بھی ہیں اور کچھ عرصہ قبل رانی باغ سے سینکڑوں درخت کاٹ کر لاکھوں روپے میں بیچنے کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے، ذرائع کے مطابق حاتم ملاح کروڑوں روپے کے اثاثے بھی رکھتے ہیں، قاسم آباد میں اسٹریٹ لائٹس و صفائی ستھرائی کے نام پر کروڑوں روپے کا بجٹ کو چونا لگا دیا گیا ہے، جبکہ قاسم آباد کی صورتحال انتہائی ابتر ہے،
قاسم آباد میونسپل کارپوریشن میں بے تحاشہ کرپشن کے باعث علاقے میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔