میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی آپریشن ایک بار پھر شروع کیے جانے کا امکان، سیکورٹی ہائی الرٹ

کراچی آپریشن ایک بار پھر شروع کیے جانے کا امکان، سیکورٹی ہائی الرٹ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ : شعیب مختار) شہر قائد میں جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر آئی جی سندھ کی تبدیلی کے بعد تفریحی مقامات،ایئرپورٹ،کینٹ اسٹیشن ،مزارات اور بازاروں کی سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے لگائے گئے کیمروں کی سخت مانیٹرنگ کا آغاز کر لیا گیا، اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لیے کراچی آپریشن پر غور شروع ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی،صدر اور بولٹن مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد شہر میں متحدہ لندن اور علیحدگی پسند تنظیموں کی کڑی نگرانی شروع کر دی گئی ہے جس کے تحت مشکوک عناصر کی سرگرمیوں کی خفیہ مانیٹرنگ کی جاری ہے۔شہر کے مختلف اہم مقامات پر سادہ لباس اہلکار بھی تعینات کر دیے گئے ہیں جو دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ کراچی میں امن و امان برقرار رکھنے سے متعلق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے جلد کراچی آپریشن شروع کرنے سے متعلق بھی مشاورت شروع کر دی گئی ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز آئی جی سندھ مشتاق مہر کی تبدیلی بھی سامنے آئی ہے ممکنہ طور پر پر کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کی آئندہ چند روز میں تبدیلی کے بعد کراچی آپریشن ایک بار پھر شروع کیے جانے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں