جس ملک کا حکمران کرپٹ ہو وہاں کی معیشت کبھی مستحکم نہیں ہوسکتی،بلاول بھٹو
شیئر کریں
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جس ملک کا حکمران کرپٹ ہو وہاں کی معیشت کبھی مستحکم نہیں ہوسکتی۔معاشی تباہی کے ذمہ دارعمران خان وزیروں اور مشیروں کو قربانی کا بکرا بنا کراپنی نااہلی اور کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہانہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اشرافیہ کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہی ہے، گیس بجلی کی مد میں اربوں روپے کا ٹیکس بھی کیا پی ٹی آئی کی وزرا کی کرپشن کی نذر ہوچکا؟چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیراعظم صاحب، ملکی خزانے کے مالک پاکستان کے عوام ہیں، آپ کو ایک ایک روپے کا حساب دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس بڑھا کر ٹیکس ٹارگٹ پورا کرنے کا ڈرامہ کرنے والی حکومت ملک لوٹ رہی ہے، پہلے عمران خان ٹیکس بڑھا کر عوام کو لوٹتے ہیں پھر ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ہوتی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کی دیانت داری عوام کی نظروں میں مزید مشکوک ہوچکی ہے، عمران خان اتنے نااہل ہیں کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں بھی اعتماد کھوچکے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عالمی ادارے ملک میں کرپشن میں اضافے کے انکشافات کرکے عمران خان کی خودساختہ ایمان داری کی دھجیاں اڑاچکے ہیں۔ صرف اقتدارکوحاصل کرنے کے لئے جھوٹے دعوے کرنے والا شخص ملک و قوم سے مخلص نہیں ہوسکتا۔