میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سعید انور کی کچھ جھلک صائم ایوب میں دیکھتا ہوں، جیسن گلیسپی

سعید انور کی کچھ جھلک صائم ایوب میں دیکھتا ہوں، جیسن گلیسپی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ اپریل ۲۰۲۵

شیئر کریں

پاکستانی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ نے اُبھرتے نوجوان اوپنرصائم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے
2023میں 6میچز میں 360رنز بنائے ، اب تک 5نصف سنچریاں، 3ون ڈے سنچریاں بنائیں

قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے نوجوان اوپنر صائم ایوب کو سعید انور سے تشبیہ دے ڈالی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک صارف کے سوال کے جواب میں پاکستانی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے ابھرتے ہوئے نوجوان اوپنر صائم ایوب کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے انکا سابق لیجنڈری اوپنر سعید انور سے موازنہ کر ڈالا۔سابق کرکٹر و کوچ نے کہا کہ سعید انور تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک تھے ، میں انکی کچھ جھلک صائم ایوب میں دیکھتا ہوں۔قبل ازیں سابق کرکٹ تجزیہ کاروں نے بھی صائم ایوب کے مختصر کیرئیر اور انکی جارحانہ بیٹنگ کو دیکھتے ہوئے کہا تھا کہ اوپنر کے کیرئیر کی شروعات ہی لیجنڈری اسٹار سعید انور کی طرح ہے وہ اگر مستقل مزاجی کا مظاہرہ کریں گے تو پاکستان کیلئے طویل عرصے تک کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ اوپنر نے دورہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں صائم نے 2023 میں 6 میچز میں 360 رنز بنائے تھے ۔صائم اب تک نصف سنچریاں 5 اور 3 ون ڈے سنچریاں بنا چکے ہیں۔چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے قبل دورہ جنوبی افریقا میں ٹیسٹ میچ کے دوران صائم انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے تاہم 3 ماہ بعد انکی میدان پر واپسی ہوئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں