عدالت کے حکم پر پنجاب میں الیکشن کیلئے فنڈ جاری نہیں کریں گے ، خواجہ آصف
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۰ اپریل ۲۰۲۳
شیئر کریں
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب میں الیکشن کیلئے پیسے جاری نہیں کریں گے ۔ایک انٹرویومیں خواجہ آصف نے کہا کہ توہین عدالت کا معاملہ جب آئے گا تب دیکھا جائے گا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ مذاکرات پر عدالتی ڈکٹیشن نہیں مانیں گے ، اپنی مرضی سے مذاکرات کریں گے اور بات 2018 سے شروع کی جائے گی۔