عید سے پہلے ہی بینکوں کے اے ٹی ایمز جواب دے گئے ، اسٹیٹ بینک کا کارروائی کا اعلان
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۰ اپریل ۲۰۲۳
شیئر کریں
عید الفطر کی تعطیلات شروع ہونے سے پہلے ہی بینکوں کے اے ٹی ایمز جواب دے گئے ۔عید سے قبل کیش نکلوانے والے صارفین اے ٹی ایم کی سست روی سے پریشان اور صارفین کے مطابق مختلف اے ٹی ایمز پر رقم نکلوانے کی درخواست پر معذرت کے پیغامات آ ئے جبکہ بعض اے ٹی ایم پر رقم نکالنے کا عمل انتہائی سست روی کا شکار رہا جس سے بہت وقت ضائع ہو ا۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے ذرائع کے مطابق جن بینکوں کے اے ٹی ایمز کی شکایات ملیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔